ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے استعفیٰ دیا

کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے استعفیٰ دیا

Tue, 06 Oct 2020 20:22:36    S.O. News Service

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے پارٹی کے قومی سکریٹری جنرل مقرر ہونے کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ روی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو بھیج دیا ہے۔چک منگلور انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے روی نے بتایا کہ وہ نئی دہلی جائیں گے اور بی جے پی قومی عہدیداروں کی پیر کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔


Share: